کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، عمارت کا حصہ منہدم: 13افراد جاں بحق، 14زخمی

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مبینہ گیس دھماکے کے باعث ایک رہائشی عمارت کا حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ سولجر بازار کے علاقے گل رعنا کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں دھماکے کے بعد عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔

ڈی سی ایسٹ کے مطابق عمارت 40سے 50گز کے رقبے پر بنائی گئی تھی، سلنڈر دھماکے کی شدت سے عمارت متاثر ہوئی اور زمین بوس ہوگئی۔

ڈی جی ریسکیو 1122بریگیڈیئر واجد کے مطابق آلات کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبے میں موجود افراد کو نکالا گیا۔ دھماکا پہلے فلور پر گیس سلنڈرپھٹنے سے ہوا۔ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے ہونے کے خدشے کے باعث ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ امدادی اداروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

زخمیوں کی حالت

زخمی ہونے والے 11 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟