افغان سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے حالیہ دہشت گرد حملوں خاص طور پر باجوڑ میں 16 فروری کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے زیر اثر فتنہ الخوارج گروپ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 11 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگرد ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق، افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں باجوڑ حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دفترِ خارجہ نے افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے بتایا کہ پاکستان اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا  

وزارتِ خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی قیادت افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں اور ان کی قیادت کے خلاف فوری، مؤثر اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اپنے فوجیوں، شہریوں اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے، جہاں کہیں بھی دہشت گرد عناصر موجود ہوں، کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا