خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگرد ہلاک

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیاں کیں۔

مزید پڑھیں: باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سیاسی رہنماؤں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی ضلع درہ آدم خیل میں کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 12 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب بھی کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو تلاش کرکے ہلاک کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپیکس کمیٹی سے منظور شدہ حکمتِ عملی ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: باجوڑ آپریشن میں مارا جانے والا قاری امجد کون تھا؟

ترجمان کے مطابق یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘