ڈونلڈ ٹرمپ کی بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی طارق رحمان اور بی این پی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر امریکی صدر کے خط کی تفصیلات جاری کیں، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے طارق رحمان کے کامیاب دور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

خط میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور بنگلہ دیش کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، جبکہ آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک کے فروغ کا مشترکہ مقصد دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری تجارتی معاہدے مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے اور اس سے دونوں ممالک کے کسانوں اور محنت کشوں کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی بی این پی کے سربراہ طارق رحمان کو مبارکباد

ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی بنگلہ دیش کو باقاعدہ فوجی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقدامات کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس تعاون سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کو امریکا میں تیار کردہ جدید دفاعی سازوسامان تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم طارق رحمان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کو مزید خوشحال اور محفوظ بنانے کے خواہاں ہیں، جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش میں تعینات امریکی سفیر برینٹ کرسٹینسن پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور ڈھاکہ کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی توقع کی جارہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب