صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی طارق رحمان اور بی این پی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے قائد طارق رحمان کو قومی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے اور نئی حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر زرداری نے بنگلہ دیش کے عوام کو بھی 299 نشستوں پر مشتمل انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، جن میں 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے شرکت کی۔

خودمختاری اور جمہوری امنگوں کی حمایت کا اعادہ

صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی خودمختاری اور جمہوری خواہشات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی حکومت کے ساتھ تجارت، دفاع، ثقافتی تبادلوں اور علاقائی فورمز میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

سارک کے تناظر میں نئی امید

صدر زرداری نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انتخابات جنوبی ایشیا کے لیے ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ ماضی کی ان رکاوٹوں سے آگے بڑھا جائے جن کے باعث علاقائی تعاون، بشمول سارک، متاثر ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم 1985 میں بنگلہ دیش میں قائم ہوا تھا، مگر بھارت کی پالیسیوں کے باعث اس کی فعالیت متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے تاریخی انتخابی مرحلہ مکمل، بنگلہ دیش میں بی این پی دو تہائی اکثریت کے قریب

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈھاکہ میں نئی سیاسی فضا خطے میں زیادہ متوازن، خودمختار اور باہمی احترام پر مبنی روابط کو فروغ دے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مسٹر طارق رحمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

’میں بنگلہ دیش کے عوام کو بھی کامیاب اور پُرامن انداز میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ ہمارے تاریخی اور برادرانہ، کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا اور اس سے آگے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟