بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے شمال مشرقی بھارت کے لوگوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نسل پرستی کی شدید مذمت کی ہے۔
اکشے کمار حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے جہاں ایک کنٹیسٹنٹ نے اپنی ذاتی تجربے کا ذکر کیا کہ ممبئی میں لوگوں نے اس کے چہرے کے خدوخال کی بنیاد پر اسے ’چین جاؤ‘ کہنے سمیت دیگر قابلِ مذمت تبصرے کیے اور اسے کووڈ-19 پھیلانے کا الزام بھی دیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ ’شمال مشرقی بھارت کے لوگ بھی اتنے ہی بھارتی ہیں جتنے میں اور آپ سب ہیں۔ یہ امتیاز ناقابلِ قبول ہے‘۔
This is why he’s called the People's Superstar. Standing up for North Indians and calling out the divide… Akshay sir, you have my respect forever 🙏✨ #WheelOfFortune @akshaykumar pic.twitter.com/QAXySmbYDF
— Vedika (@kaalajaadu___) February 19, 2026
اکشے نے یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یہ رویہ کتنا عام ہے، اپنے میک اپ آرٹسٹ کو اسٹیج پر لایا۔ آرٹسٹ نے بھی ایسی ہی تضحیک بھری باتوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اسے اکثر صرف اس کی شکل کی بنیاد پر ’چائنیز‘، ’چنکی‘ اور ’مومو‘ جیسے القابات سے پکارا جاتا رہا۔
میک اپ آرٹسٹ کا بیان سننے کے بعد اکشے کمار نے کہا کہ ان کی کہانی سننے کے بعد میں یقین کر گیا ہوں کہ یہ چیزیں واقعی ہوتی ہیں۔ میں تمام بھارتی عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ شمال مشرقی بھارت کے لوگوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے۔ وہ سب بھارتی ہیں۔ وہ اتنے ہی بھارتی ہیں جتنا میں ہوں، آپ ہیں، اور یہاں بیٹھے لوگ ہیں۔














