بکنگھم پیلس کا اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی رہائی کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بکنگھم پیلس نے  شاہ چارلس سوئم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی پولیس تحویل سے رہائی کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کو حساس معلومات دینے کا شبہ، شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی گرفتار

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو تھیمز ویلی پولیس نے سرکاری عہدے کے مبینہ غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار کیا تھا، تاہم تقریباً 11 گھنٹے کی تفتیش کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن سے رہا کردیا گیا۔

گرفتاری کے بعد بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کنگ چارلس سوئم نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جائیں گی اور شاہی خاندان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی رہائی سے چند گھنٹے قبل کنگ چارلس سوئم نے لندن فیشن ویک 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے برطانوی فیشن سے متعلق مختلف نمائشوں کا دورہ کیا اور ڈیزائنرز سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

واضح رہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے اس سے قبل بھی ان کے بطور تجارتی نمائندہ کردار اور بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ روابط کے حوالے سے تحقیقات کی جا چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال ان سے شاہی اعزازات اور سرکاری ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین