سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے منگل کے روز اسلام آباد میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور نے تفصیلی ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے سردار تنویر الیاس کو مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی دعوت دی۔ سردار تنویر الیاس نے چوہدری سرور کی نیک نیتی کو سراہا۔

 سردار تنویر الیاس نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے، فی الحال دیکھ رہے ہیں کہ اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سردار تنویر الیاس کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ سردار تنویر الیاس چوہدری سرور کے ہمراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ۔

امکان ہے کہ سردار تنویر الیاس مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 11 اپریل 2023 کو آزاد کمشیر کی ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی مواقع پر کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے ہی ان کے خلاف لابنگ کی۔

مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز میں سردار تنویر الیاس نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف کھل کر بیانات دیے۔ وہ عمران خان کے فوج مخالف بیانیے سے بھی نالاں نظر آئے۔

ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے اسد عمر اور پرویز خٹک کو وائسرائے بنا کر آزاد کشمیر بھیجا جس کے بعد پارٹی کے اندر ان کے خلاف لابنگ شروع ہو گئی اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

افغانستان: طاقت، وسائل اور عہدوں پر قندھاری قیادت کی اجارہ داری، طالبان حکومت کے خلاف نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

نجی تصاویر وائرل ہونے سے عائشہ عمر کی زندگی کس طرح متاثر ہوئی؟

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا