ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر ایٹ مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 146 رنز بنا کر میچ یکطرفہ شکل دے دی، اور ہوم ٹیم سری لنکا 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے 51 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

پالیکلے میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، جس میں فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بارش نے پاکستان نیوزی لینڈ میچ دھو ڈالا، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

سری لنکا کے بولرز نے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ دنتھ ویلالاگے نے 3، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ لی۔

جوابی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے ول جیکس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام ڈاسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیمی اوورٹن نے ایک وکٹ لی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شناکا 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کمنڈو مینڈس نے 13 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے ول جیکس کو بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کے اعتراف میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے کر گروپ بی کی قیادت سنبھال لی

واضح رہے کہ اس گروپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش کے سبب منسوخ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان