بالی ووڈ فلم ’اکیس‘: پاکستان مخالف مواد میری اجازت کے بغیر شامل کیاگیا، ہدایتکار کا موقف

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ہدایت کار سریرام راغوان نے اپنی حالیہ فلم ’اکیس‘ میں دکھائے گئے پاکستان مخالف مواد کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر وضاحت پیش کی ہے۔

فلم میں ایک پاکستانی مخالف نوٹ شامل کیا گیا تھا جس پر ناظرین نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے سریرام راغوان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے اس بارے میں سوال کیا ہے، لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر بات نہیں کروں گا۔ کچھ فیصلے میرے اختیار سے باہر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

 انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر پاکستان مخالف ڈسکلیمر شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ یہ فیصلہ پروڈیوسر کی جانب سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اکیس‘ کے پروڈیوسر دینش وجن نے مجھے فلم بنانے میں مکمل آزادی دی تھی تاہم پاکستان مخالف ڈسکلیمرشامل کرنے میں میری رضامندی شامل نہ تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’اکیس‘ ارون کھیترپل کی زندگی پر مبنی بایوگرافیکل وار ڈرامہ ہے جو 1971 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران باسنتر کی لڑائی کے پس منظر میں بنائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا