سی آئی اے اور ایم آئی6 نے 4 سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کا پیشگی اندازہ کیسے لگایا؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار دی گارجین کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے سے قبل امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں نے ماسکو کے منصوبوں کے بارے میں غیرمعمولی حد تک درست معلومات حاصل کر لی تھیں، تاہم یورپی ممالک اور خود یوکرین کی سیاسی قیادت نے ابتدا میں ان انتباہات کو سنجیدگی سے قبول نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ممکنہ حملے کے سنگین نتائج سے آگاہ کرنے کی کوشش کی، مگر انہیں براہِ راست ملاقات کے بجائے فون کال تک محدود رکھا گیا۔ واشنگٹن واپسی پر انہوں نے صدر جو بائیڈن کو واضح طور پر بتایا کہ روس حملہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، ابوظبی بیٹھک بغیر کسی پیشرفت کے ختم

امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے سیٹلائٹ تصاویر، روسی فوجی نقل و حرکت اور حساس مواصلاتی شواہد کی بنیاد پر اندازہ لگایا کہ ماسکو کییف پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم فرانس اور جرمنی سمیت بعض یورپی حکومتوں کا خیال تھا کہ یہ دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی ہے، مکمل جنگ نہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی عوامی سطح پر جنگ کے خدشات کو کم کرکے پیش کیا تاکہ معیشت اور عوام میں خوف و ہراس پیدا نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق فوجی قیادت نے محدود تیاری ضرور کی، مگر سیاسی سطح پر ہنگامی اقدامات میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے توانائی انفراسٹرکچرز پر شدید حملے

24 فروری 2022 کو روس نے ‘خصوصی فوجی آپریشن’ کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین پر ہمہ گیر حملہ کر دیا۔ دی گارجین کے مطابق یہ واقعہ عالمی انٹیلی جنس برادری کے لیے واضح سبق ہے کہ بظاہر ناممکن دکھائی دینے والے خطرات کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم