150 مسافروں کو لے جانے والے بھارتی طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ایئرلائن سپائس جیٹ کی دہلی سے لیہ جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ پرواز نمبر SG121 کے تحت صبح 6 بج کر 8 منٹ پر دہلی سے لیہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ٹیک آف کے بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی، جس کے باعث طیارے نے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس دہلی آنے کا فیصلہ کیا۔

طیارہ صبح 6 بج کر 49 منٹ پر بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی فضائیہ کے ’اڑتے تابوت‘، 30  سال میں 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹس ہلاک

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ہنگامی لینڈنگ کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے تھے۔ رن وے اور فائر بریگیڈ سمیت ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا۔

طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو معمول کے مطابق اتار لیا گیا۔

ایئرلائن کا مؤقف

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ 24 فروری کو دہلی سے لیہ جانے والی پرواز کو تکنیکی مسئلے کا سامنا ہوا، جس کے بعد طیارہ احتیاطاً دہلی واپس لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئر شو : نااہل بھارتی فضائیہ نے دنیا کے سب سے بڑے فضائی ایونٹ کو بدنما داغ دے دیا

ترجمان کے مطابق ’طیارہ محفوظ طریقے سے دہلی میں لینڈ کر گیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ کاک پٹ میں آگ سے متعلق کوئی وارننگ موصول نہیں ہوئی۔‘

واقعے کے بعد طیارے کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ خرابی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ مسافروں کو متبادل پرواز یا دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘