پندرہ کلوہیروئن تو نہیں ڈالی، شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کا تبصرہ

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔ پندرہ کلوہیروئن تو نہیں ڈالی؟ گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

 

“میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والا مارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔”قانون کے نیچے لاﺅں گا کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟”

 

شیخ رشید کی گرفتاری پر اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟

 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے۔ خلاف قانون کام نہیں کیا توعدالت کو بتادیں۔ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا۔

 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قتل اور ہشت گرد تنظیموں سے رابطوں جیسا سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں۔ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے۔

 

وزیر داخلہ کے مطابق گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں۔ باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے۔ یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟