خاتون ٹیچر کی تقرری کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھیجنے کا حکم

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم سندھ میں خاتون رابیل بھٹو کی بطور ٹیچر تقرری کے معاملے کو غور کے لیے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ کنٹریکٹ کی ملازمت تھی اور اس معاملے کو 15 سال گزر چکے ہیں، اب تو یہ بھی معلوم نہیں کہ متعلقہ پروجیکٹ چل رہا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہے

درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کو میرٹ کے باوجود نوکری سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ ٹیچر کی تعیناتی کا پروجیکٹ ابھی تک جاری ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ خاتون 16 سال سے مقدمہ لڑ رہی ہے۔ اگر کنٹریکٹ کی ملازمت کا پروجیکٹ موجود ہے تو ان کے نام پر غور کیا جائے۔

مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی تشریح، قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہو گیا ہے، وفاقی آئینی عدالت

انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی پوسٹیں خالی ہوتی رہتی ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے سندھ کے اسکولوں کی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسکولوں کی حالت سب کو معلوم ہے، وہاں تو صرف تنخواہ لینے والے ٹیچرز ہوتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد خاتون ٹیچر کی تقرری کا معاملہ غور کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا