شاداب خان ٹیم میں کہاں فٹ؟ محمد حفیظ اور ثقلین مشتاق کے درمیان لائیو شو میں تکرار

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے درمیان لائیو شو میں شاداب خان کے کھیل کے کردار کو لے کر بحث دیکھنے کو ملی۔

محمد حفیظ نے ثقلین مشتاق سے سوال کیا کہ شاداب خان بولنگ آل راؤنڈر ہیں یا بیٹنگ آل راؤنڈر؟ اس پر شاداب خان کے سسر ثقلین مشتاق نے داماد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب دونوں خصوصیات کے حامل ہیں اور انہیں کسی ایک فریم میں محدود نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رمضان آ رہا ہے آپ کو اپنی ڈیوٹی کا پتہ چل گیا ہوگا‘، اگلے میچ سے قبل شاداب خان کا فینز کو خصوصی پیغام

حفیظ نے اس پر سوال بڑھاتے ہوئے پوچھا کہ ٹیم میں ان کی پہلی ترجیح کیا ہے بیٹنگ یا بولنگ؟ ثقلین مشتاق نے جواب دیا کہ شاداب دونوں میں اچھا ہے۔ محمد حفیظ نے اعتراض کیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر نمبر پانچ پر کھیلنے کیوں نہیں آتا؟

ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب کو ٹیم میں نمبر پانچ پر بھی استعمال کیا گیا ہے اور انہوں نے خود اسے اس پوزیشن پر کھلایا ہے۔ محمد حفیظ نے دوبارہ سوال دہرایا کہ آپ کے خیال میں وہ بنیادی طور پر بیٹر ہیں یا بولر؟

ثقلین مشتاق نے وضاحت کی کہ شاداب میں پوٹینشل ہے وہ بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اور حالیہ دو تین میچز میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو جتوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاداب درست انتخاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، شاداب خان کا بھارت سے ہار پر تنقید کرنے والوں کو جواب

محمد حفیظ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو آؤل راؤنڈر کہتے تھے لیکن ان کی پہلی ذمہ داری بیٹنگ تھی۔ اگر بیٹنگ میں کچھ کارکردگی نہ ہو تو میرے آٹھ چھ یا چار اوور میرے کسی کام کے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے زمانے میں کپتان یہ واضح کرتے تھے کہ اگر رنز نہیں بن رہے تو ون ڈے میں دس اور ٹی ٹوئنٹی میں چار اوور کی ضرورت نہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اسی طرح شاداب اور نواز کی پہلی ذمہ داری بولنگ ہے جبکہ صائم کی بیٹنگ۔ اگر کھلاڑی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تو ان کا ٹیم میں ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا