وفاقی وزیرِ خزانہ سے ورلڈ بینک حکام کی ملاقات، ترقیاتی تعاون اور اصلاحات پر تبادلۂ خیال

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینٹر محمد اورنگزیب نے آج فنانس ڈویژن میں پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابزار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں آبادی و انسانی سرمایہ کی ترقی، موسمیاتی لچک، زراعت کے شعبے میں اصلاحات، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور مجموعی ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی جیسے امور زیرِ بحث آئے۔

مزید پڑھیں: ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیدی

وزیرِ خزانہ نے سی پی ایف کے مؤثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر آبادی کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت اجاگر کی تاکہ پالیسی ڈیزائن اور نفاذ میں ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔

ملاقات میں ادارہ جاتی رابطہ کاری کو بہتر بنانے، منصوبوں کی شفافیت اور اہداف کے تعین، اور نگرانی کے میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور معلومات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

زراعت کے شعبے میں اصلاحات، پیداوار میں اضافہ، ویلیو چین کی بہتری، مالی رسائی، اور نجی شعبے کی شراکت داری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صوبائی اقدامات کو قومی اصلاحاتی پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی پائیداری پر بھی بات ہوئی، اور دونوں طرف سے تکنیکی سطح پر مزید تبادلۂ خیال کرنے اور ممکنہ حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات

کنٹری ڈائریکٹر نے مجموعی ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی اور جاری پروگراموں کی تفصیلات سے وزیرِ خزانہ کو آگاہ کیا اور پاکستان کی اقتصادی استحکام، موسمیاتی لچک، اور انسانی سرمایہ کی ترقی کے اہداف میں ورلڈ بینک کی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

وزیرِ خزانہ نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا اور حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ساختی اصلاحات، حکمرانی کے فریم ورک میں بہتری، اور ترقیاتی پروگراموں کے حقیقی اور پائیدار فوائد فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘