وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈیووس میں سعودی عرب کے وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات، صحت اور اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی وزیرِ سرمایہ کاری نے پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، جغرافیائی محلِ وقوع اور ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع کے باعث خطے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی تکنیکی ٹیمیں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے اور آئندہ ملاقاتوں سے مثبت اور نتیجہ خیز نتائج حاصل کرنے کے لیے قریبی رابطے میں کام کر رہی ہیں۔ اس موقع پر دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم