اعجاز اسلم سحر و افطار میں کون سی خاص چیزیں کھاتے ہیں؟

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری میں اپنی غذائی عادات کے بارے میں تفصیلات بیان کر دیں۔

اداکار نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی، جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سحری میں پراٹھے استعمال نہیں کرتے بلکہ ہلکی اور متوازن غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی سحری میں انڈے، ٹوسٹ، مختلف اقسام کے میوہ جات (نٹس) اور  پھل شامل ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo TV – Har Pal Geo (@harpalgeotv)

اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ وہ سحری ایک ہی وقت میں مکمل کرنے کے بجائے وقفے وقفے سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سحری عموماً رات ڈھائی بجے شروع ہو کر اذان تک جاری رہتی ہے، کیونکہ وہ ایک ساتھ زیادہ کھانے کے بجائے قسطوں میں کھانے کو زیادہ موزوں سمجھتے ہیں۔

افطاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ فروٹ چاٹ ان کے افطار کا لازمی حصہ ہے، جسے وہ خود خصوصی انداز میں تیار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ فروٹ چاٹ میں مختلف پھلوں کے ساتھ میوہ جات بھی شامل کرتے ہیں، جبکہ پودینہ اور ان کا تیار کردہ مخصوص چاٹ مصالحہ اس کا ذائقہ مزید بڑھا دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بلیو اکانومی میں بے پناہ مواقع: درست حکمت عملی سے ملک کی تقدیر کیسے بدلی جا سکتی ہے؟

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں