’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ‘ پالیسی: سڑکیں و سرکاری عمارتیں یکساں بنانے کا فیصلہ

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ‘کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، مریم نواز نے منظوری دیدی

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچر اور ڈیزائن اسٹینڈرڈائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اسٹینڈرڈائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لیے خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا جبکہ اسٹینڈرڈائزیشن اور ڈیزائن یونٹ کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں یکساں روڈز، گرین بیلٹس، سائن بورڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ اسی طرح اسکولوں، اسپتالوں، بس اسٹاپس اور دیگر سرکاری عمارتوں کے ڈیزائن کی بھی اسٹینڈرڈائزیشن کی جائے گی۔

روڈز کے کنارے قائم کیبن اور چھوٹی دکانوں کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ شہروں کی مجموعی خوبصورتی اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: مریم نواز کا مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اظہار اطمینان

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو انفراسٹرکچر اسٹینڈرڈائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکساں ڈیزائن اپنانے سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں میں معیار بہتر ہوگا بلکہ شہری ماحول زیادہ منظم اور دلکش بن سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز مری جاتے ہوئے ڈھابے پر رک گئیں، خود چائے بنا کر پی، انداز عوام کو بھا گیا

ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی