ٹوکیو میں ہزاروں شہریوں کا وزیراعظم تاکائچی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کی شام ہزاروں شہری وزیراعظم سانائے تاکائچی کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے آئینی ترمیم کی تیز رفتاری، عسکری صلاحیتوں میں توسیع اور قومی انٹیلیجنس کے اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مظاہرے میں شریک افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا آئینی ترمیم سے فاشزم کو آزاد نہ ہونے دیں، جبکہ نعرے بازی میں کوئی جنگ نہیں بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

مظاہرے میں شریک رہنما نوری کو کاشیکاوا نے کہا کہ وہ تاکائچی کی پالیسیوں کی 100 فیصد مخالفت کرتی ہیں اور خبردار کیا کہ اگر جاپان کو مستقل جنگ کی تیاری کی پالیسیوں کی طرف دھکیلا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

کالج کی طالبہ ماتسوبارا نے بھی کہا کہ حکومت کے حالیہ اقدامات جنگ کی تیاری کے مترادف ہیں، ملک میں عوام کی رائے کی ترجمانی کرنے والی حکومت ہونا چاہیے۔

گزشتہ ہفتے پارلیمان میں سانائے تاکائچی نے اپنے خطاب میں دفاعی صلاحیتوں کو بنیادی طور پر مضبوط کرنے، مہلک ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافہ اور قومی انٹیلی جنس کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت پر زور دیا تھا، جس پر ملک بھر میں عوامی تشویش اور تنقید کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان میں بڑھتی ہوئی عسکری اور سخت گیر پالیسیوں کے باعث عوامی احتجاجوں میں اضافہ متوقع ہے اور نوجوان نسل زیادہ فعال ہو رہی ہے تاکہ ملکی مستقبل پر اثر انداز ہونے والی پالیسیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

مریم نواز کی ہدایت: گردوں کے مرض میں مبتلا 2 بچے ایئر ایمبولینس کے ذریعے چلاس سے لاہور منتقل

بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں