اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان گورننس فورم 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں بہتر گورننس، شفافیت اور قانونی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 جاری: 135 اداروں میں 600 سے زائد اصلاحات، شفافیت اور ڈیجیٹل گورننس پر زور
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بعض اختیارات کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں اور فورم ملک میں ترقی اور بہتر گورننس کے فروغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمان کا کردار اہم ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی ترقی، مختلف سطح پر گورننس نظام اور بااختیار مقامی حکومتیں شفاف اور مؤثر گورننس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اڑان پاکستان پروگرام کے فائیو ایز اور اہم قومی موضوعات پر پارلیمان میں بحث کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان استحکام حاصل کرچکا، اب اگلی منزل صرف ترقی ہے، اسحاق ڈار
مزید کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ سیکیورٹی خطرے میں ہے، انسانی وسائل کی ترقی اور ای گورننس کے فروغ کے اقدامات ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ فورم میں قانون سازی، شفافیت اور ترقی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔













