وفاقی آئینی عدالت نے لاپتا افراد کیس میں افسران کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کے خلاف جاری کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چھاپوں پر حکام کو وسیع اختیارات حاصل

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی اور افسران کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے سماعت غیر نتیجہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق عدالت کے پاس ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جس سے یہ تعین ہوتا کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں ہے۔ لاپتا شخص کے اہلخانہ نے سرکاری تحویل میں ہونے کا بیان حلفی دیا تھا، جبکہ متعلقہ افسران نے جوابی حلف نامے میں کہا کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں نہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری ساجدالرحمان کی سرکاری تحویل سے رہائی اور افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، جسے آئینی عدالت نے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی