وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں تاکہ تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ ایکسٹرا آرڈینری وزارتی اجلاس میں جدہ میں شرکت کر سکیں، جو 26 تا 28 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے
وزیر خارجہ اس موقع پر او آئی سی رکن ممالک کے ہم منصبوں سے باہمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران وہ مکہ اور مدینہ مکرمہ کی مختصر زیارات بھی انجام دیں گے۔














