پاکستانی شہری اب برطانیہ کے لیے ڈیجیٹل ویزا حاصل کرسکیں گے

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہری اب برطانیہ کے لیے مکمل ڈیجیٹل ویزا (eVisa) سسٹم استعمال کر سکیں گے، جس سے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم ہو گئی اور ویزا درخواست کا عمل آسان ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جرمن فیملی ری یونین ویزا: ڈیجیٹل نظام کا نفاذ امیدواروں کے لیے حوصلہ افزا لیکن کچھ لوگ پریشان کیوں؟

نئے نظام کے تحت سیاح، کاروباری افراد اور اہلخانہ سے ملاقات کے لیے آنے والے درخواست گزار آن لائن درخواست دیں گے اور بائیومیٹرک معلومات فراہم کرنے کے لیے ویزا اپلیکیشن سینٹر جائیں گے۔ تاہم، کامیاب درخواست گزار اب اپنے پاسپورٹ واپس لینے کے بجائے الیکٹرانک طور پر eVisa کے ذریعے امیگریشن اسٹیٹس کی تصدیق حاصل کریں گے۔

ای ویزا ایک محفوظ ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کرتا ہے جو UK Visas and Immigration  کے آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ اس سے درخواست گزار کو پاسپورٹ کی دوسری بار ضرورت نہیں ہوگی اور انتظار کے وقت اور لاجسٹک مشکلات کم ہوں گی۔

ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی شہریوں کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ اب ویزا درخواست کے عمل میں ایک بڑا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ ای ویزا کے حامل افراد ایک شیئر کوڈ بھی بنا سکیں گے جو برطانوی سرحدوں یا دیگر متعلقہ حکام کے سامنے ویزا اسٹیٹس ثابت کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

مزید پڑھیں:گریس کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا: پاکستانیوں کے لیے کیا خاص ہے؟

ویزہ پروسیسنگ کے اوقات، اہلیت کے تقاضے اور ویزا کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہائی کمیشن نے زور دیا کہ درخواست گزار کسی تیسرے فریق کے ایجنٹ سے نہ رجوع کریں اور صرف سرکاری برطانوی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دیں۔

مزید یہ کہ موجودہ اسٹیکر ویزے بھی کارآمد رہیں گے اور ان پر اس تبدیلی کا اثر نہیں پڑے گا۔ ای ویزا کے استعمال اور رسائی کے لیے مزید رہنمائی سرکاری برطانوی ذرائع سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان