سعودی عرب کی رمضان تیاری، 22 لاکھ زمزم بوتلوں کا اسٹریٹجک ذخیرہ تیار

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 22 لاکھ سے زائد زمزم کے پانی کی بوتلوں کا اسٹریٹجک ذخیرہ تیار کرلیا ہے، جبکہ یومیہ پیداوار کی صلاحیت 2 لاکھ 5 لیٹر بوتلوں تک پہنچا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حاجیوں کو آب زم زم کی اضافی قیمت دینا ہوگی یا نہیں؟

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی، جو کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز زمزم واٹر پروجیکٹ کی سرکاری نگران اور آپریٹر ہے، نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں 22 لاکھ سے زائد زمزم کی بوتلوں کا ذخیرہ رکھا گیا ہے تاکہ مسجد الحرام اور دیگر مقامات پر آنے والے زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

کمپنی کے مطابق منصوبے کی یومیہ پیداواری صلاحیت 2 لاکھ 5 لیٹر بوتلوں تک پہنچ چکی ہے، تاکہ ہر سال رمضان میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ زمزم کی تقسیم مرکزی ہیڈکوارٹر کے علاوہ مملکت بھر میں قائم 750 سے زائد سیلز آؤٹ لیٹس کے ذریعے جاری رہے گی، جبکہ 330 ملی لیٹر کی چھوٹی بوتلیں “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد

 کمپنی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں 24 گھنٹے زمزم کی فراہمی جاری ہے، جبکہ مسجد نبویؐ کو بھی متعلقہ اداروں کے تعاون سے روزانہ 5 کروڑ لیٹر سے زائد زمزم پانی محفوظ اور صحت بخش طریقے سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق زمزم واٹر پروجیکٹ میں پیداوار کا عمل جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت مکمل طور پر خودکار نظام کے ذریعے کنویں سے لے کر بوتل بندی تک انجام دیا جاتا ہے، جس میں انسانی مداخلت شامل نہیں ہوتی۔ مزید برآں، جدید لیبارٹریوں میں روزانہ 400 سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تاکہ پانی کے اعلیٰ معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟