میانمار کے بعد بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کی رات بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں، بشمول ڈھاکہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش میٹروولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق زلزلے کا آغاز ہمسایہ ملک میانمار سے ہوا۔ اس زلزلے کو شدت کے لحاظ سے معتدل قرار دیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات فارزانہ سلطانہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ رات 10:51:49 بجے آیا اور اس کا مرکز دارالحکومت سے تقریباً 462 کلومیٹر دور تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ کوکس بازار اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں نسبتاً زیادہ لرزش دیکھی گئی۔

مزید پرھیے: ڈھاکا میں پھر زلزلے کے جھٹکے، مرکز نرسنگدی

حکام نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کئی علاقوں میں رہائشی احتیاطی طور پر عمارتوں سے عارضی طور پر نکل آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp