افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے امن کی بھیک مانگتے ہوئے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا دیا۔

پاکستانی مسلح افواج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت فضائی اور زمینی سطح پر بھرپور اور مربوط کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ متعدد اہم فوجی تنصیبات، ہیڈکوارٹرز اور سرحدی پوسٹیں تباہ یا قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا  افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج  نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹس کو  مکمل تباہ کر دیا۔

افغان طالبان نے امن کی بھیک مانگنا شروع کردی

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان فورسز کو  آرٹلری  اور کوارڈ کاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم  فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ پکتیکا  میں افغان طالبان  کے کور ہیڈ کوارٹرز کو بھی  کامیابی سے تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

پاکستانی  سیکیورٹی  فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں  افغان طالبان  فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

جانی نقصان اور تباہ شدہ تنصیبات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف مراحل میں ہونے والی کارروائیوں کے بعد افغان طالبان کے ہلاک کارندوں کی مجموعی تعداد 133 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 44، پھر 58 اور 72 ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم تازہ اپ ڈیٹ میں مجموعی اعداد و شمار کی تصدیق کی گئی ہے۔

کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ اور 9 پر قبضہ کیا جا چکا ہے، جبکہ اس کے علاوہ 2 کور ہیڈکوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز، 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز، 2 ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور آرمڈ پرسنل کیریئرز بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp