کہکشاں کی نئی حیران کن تصاویر، ستاروں کی پیدائش کے راز آشکار

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرینِ فلکیات نے کہکشاں  (ملکی وے) کی ایسی نئی اور حیران کن تصاویر جاری کی ہیں جن سے ستاروں کی پیدائش کے عمل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں

یہ تصاویر یورپی سدرن آبزرویٹری نے جاری کی ہیں اور انہیں چلی کے صحرائے اٹاکاما میں نصب طاقتور ریڈیو ٹیلی اسکوپ سسٹم ALMA کے ذریعے لیا گیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی تصویر ہے جو اس دوربین نیٹ ورک نے تیار کی ہے۔

تصویر میں ہماری کہکشاں کے مرکزی حصے کو دکھایا گیا ہے، جسے سینٹرل مالیکیولر زون کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ زمین سے تقریباً 650 نوری سال کے وسیع حصے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں نہایت ٹھنڈی مگر گھنی کائناتی گیس موجود ہے۔ یہی گیس آگے چل کر نئے ستاروں کی تشکیل کا سبب بنتی ہے۔

عام آنکھ سے یہ علاقہ نظر نہیں آتا کیونکہ اس کے گرد گرد و غبار کی موٹی تہہ موجود ہے، لیکن جدید دوربینوں نے اس دھند کے پیچھے موجود گیس کے جال جیسے ڈھانچے کو واضح کر دیا ہے۔ یہ گیس باریک دھاریوں کی شکل میں جمع ہو کر گھنے حصے بناتی ہے، جہاں نئے ستارے جنم لیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان تصاویر سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ کائنات کے ابتدائی دور میں ستارے کیسے بنے ہوں گے۔ یہ دریافت نہ صرف ہماری کہکشاں کے بارے میں معلومات بڑھاتی ہے بلکہ پوری کائنات کی ابتدا کو سمجھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی