ایران کی بحریہ ختم کر رہے ہیں، ایرانی فوج ہتھیار ڈال دے، آپ کو معاف کیا جائے گا، ٹرمپ کا انتباہ

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ویڈیو میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں ‘اہم جنگی کارروائیاں’ شروع کر دی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی دوبارہ تعمیر کی کوشش کی، اور امریکا نے اس خطرناک اور انتہا پسند حکومت کو اپنی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے سے روکنے کے لیے ایک وسیع اور جاری آپریشن شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران، کرمان، قم اور اصفہان میں شدید دھماکے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا: ‘ہم ان کے میزائلوں کو تباہ کریں گے اور ان کے میزائل کے شعبے کو زمین بوس کر دیں گے۔ یہ مکمل طور پر نابود ہو جائے گا۔ ہم ان کی بحری افواج کو ختم کر دیں گے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کے علاقائی دہشت گرد پروکسی مزید علاقے یا دنیا میں عدم استحکام پیدا نہ کر سکیں، ہمارے فوجیوں پر حملے نہ کر سکیں، اور اپنی بارودی سرنگوں یا سڑک کنارے بموں کے ذریعے ہزاروں افراد، بشمول کئی امریکی شہریوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ امریکا یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی انقلابی گارڈز کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ دی اور کہا: ‘آپ کو مکمل معافی کے ساتھ محفوظ طریقے سے پیش آیا جائے گا یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔’

ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکا اور دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔

تاہم واضح رہے کہ سی این این کے مطابق امریکی انٹیلیجنس ایجنسیاں صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتیں۔ 2 مختلف ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ موجودہ انٹیلیجنس میں کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران اس وقت امریکا کو نشانہ بنانے والے بین القوامی بیلسٹک میزائل پر کام کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے