صاحبزادہ فرحان کی سینچری رائیگاں، پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا قومی کرکٹ ٹیم کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

سری لنکا کے خلاف سپر 8 مرحلے کا اہم میچ اس وقت جاری ہے، تاہم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو 65 رنز سے فتح درکار تھی، جو ممکن نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف مضبوط آغاز، پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز

کینڈی میں کھیلے جانے والے آج کے اس اہم میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز اسکور کیے، جس میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی دھواں دار اننگز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا تھا، جس میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف اہم میچ آج، قومی ٹیم کس طرح سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے؟

سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا، جبکہ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی