ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور امریکا ایران کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی رہنما علی لاریجانی کا بیان

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے جاں بحق ہونے پر حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر کون اور کیسے بنے گا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور نواسا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی ایک بہو بھی حملے میں جاں بحق ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

نیدرلینڈ کے رچرڈ ڈی سنائجر پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی