خطے کی کشیدہ صورت حال: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ روس مؤخر کردیا

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا مجوزہ دورہ روس مؤخر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج: مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے، مریم نواز کی انتظامیہ کو ہدایت

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی ماسکو جانا تھا، تاہم ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یہ دورہ فی الحال ممکن نہیں رہا۔ پاکستان کی جانب سے روسی حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر وزیراعظم نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، جہاں افغانستان، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ حالات میں پاکستان کی پالیسی پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستان اپنے مؤقف سے متعلق باقاعدہ گائیڈ لائن بھی ترتیب دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘