ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
CENTCOM Update
TAMPA, Fla. – As of 9:30 am ET, March 1, three U.S. service members have been killed in action and five are seriously wounded as part of Operation Epic Fury.
Several others sustained minor shrapnel injuries and concussions — and are in the process of being…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 1, 2026
یہ رپورٹ امریکی اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم میں امریکی ہلاکتوں کی پہلی تصدیق شدہ اطلاع ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم کہا گیا کہ کچھ دیگر اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں، جن میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں اور انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ واقعات سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے آج بھی مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔














