کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران کویتی فضائی حدود میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ پائلٹ کے بحفاظت ایجیکٹ کر جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ساختہ F-15 Eagle پیر کی صبح کویت کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ طیارہ ممکنہ طور پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے دوران نشانہ بنا، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

MIM-104 Patriot ایک امریکی ساختہ دفاعی نظام ہے جو بیلسٹک میزائلوں اور دشمن طیاروں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض حالات میں شناختی نظام (IFF) میں خرابی یا رابطے کے فقدان کے باعث اپنے ہی طیارے کو دشمن سمجھنے کی غلطی ہو سکتی ہے۔

طیارے کا ملبہ منا الاحمدی ریفائنری کے اندر گرا، جس کے نتیجے میں 2  کارکن زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر طیارے کو تیزی سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ مناظر میں پائلٹ کو ایجیکٹ کرنے کے بعد زمین پر موجود دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو گلے کا ہار بنانے والے شخص کا انوکھا کارنامہ

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی