ایران سے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی محفوظ واپسی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج کی بروقت کارروائی کے ذریعے سینکڑوں طلبہ تفتان کے سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچائے گئے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

سرکاری رپورٹ کے مطابق یکم اور 2 مارچ کو مجموعی طور پر 183 طلبہ ایران سے پاکستان پہنچے۔ 2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں۔

اسی روز مزید 121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل تھیں۔

واپس لائے گئے طلبہ ایران کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم تھے، جن میں تہران میڈیکل کالج، اصفہان میڈیکل کالج، زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کویتی فضائی دفاع کی فائرنگ سے 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ، سینٹکام کی تصدیق

پاکستان واپس آنے والے طلبہ اور ان کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اور موثر اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp