مشرقِ وسطیٰ میں فضائی بحران، پاکستان سے 155 پروازیں آج بھی منسوخ

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری فضائی بحران کے باعث پاکستان سے آج بھی 155 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج منسوخ ہونے والی پروازوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کراچی ہے جہاں سے 38 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل، مسافروں کو ہدایات جاری

جبکہ لاہور کی 32 اور اسلام آباد کی 36 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح پشاور کی 16، سیالکوٹ کی 13، فیصل آباد کی 8، ملتان کی 10 اور کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 4 دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، امریکی حملے کے خدشات میں اضافہ

اندازے کے مطابق ایک پرواز میں اوسطاً 160 مسافر سوار ہوتے ہیں، جس کے حساب سے تقریباً 26 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اتحاد ایئرویز نے 24 پروازیں آپریٹ کرنے کے بعد اپنا فلائٹ آپریشن آج دوپہر 2 بجے تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ایمریٹس نے دبئی سے 16 پروازیں روانہ کیں، جن میں سے کچھ کو واپس بھی لانا پڑا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کا آسمان سُونا پڑگیا، بین الاقوامی پروازیں مہنگے متبادل روٹس پر منتقل

ابوظہبی اور دبئی ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو 34 پروازوں کے ذریعے مختلف مقامات تک پہنچایا گیا۔

تاہم آج بھی 8 ممالک کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند ہیں جس کے باعث صورتحال بدستور سنگین ہے۔

دبئی، ابوظہبی، شارجہ، دوحہ، کویت اور بحرین کے ایئرپورٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مشرقِ وسطیٰ کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی مجموعی طور پر 10 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ، یو اے ای نے ایئرپورٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے کیا اہم فیصلے کیے؟

اسرائیل کے بین گوریئن ایئرپورٹ سے گزشتہ 4 دنوں میں 1600 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اردن کی 828 پروازیں متاثر ہوئیں۔

اسی طرح بیروت اور حیفہ ایئرپورٹس کی 500 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ دمشق، نجف، بصرہ اور دیگر ایئرپورٹس کی 875 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب ایران کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث 1000 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق فضائی حدود کی بحالی تک پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کی صورتحال لازمی چیک کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں