خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں افطاری کے وقت سوشل میڈیا پر معروف شخصیت محمد جاوید مہانڈری کو ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ وسیم احمد نے لکھا کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اعلیٰ حکام اس واقعے کا نوٹس لیں۔
جاوید مہانڈری تحصیل بالاکوٹ کی رونق تھا۔ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔ اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں۔
— Waseem Ahmed (@Wasimughal_90) March 3, 2026
ثمینہ خان نے لکھا کہ اسلحہ کے ساتھ کبھی مذاق نہ کریں۔ ایک مجذوب شخص جو لاکھوں چہروں ہنساتا تھا اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاقیہ گولی چلنے جیسے بیانات کی مکمل چھان بین ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور سوگوار خاندان کو انصاف ملے۔
اسلحہ کے ساتھ کبھی مزاق نہ کریں ایک مجذوب شخص جو لاکھوں چہروں ہنساتا تھا اپنی زندگی کی بازی ہار گیا
بالاکوٹ کا مشہور سوشل میڈیا پرسنیلٹی جاوید بھائی (عرف مہانڈری) کی شہادت کی یہ خبر انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔
ایک ایسا انسان جو مجذوب تھا کسی کو تکلیف نہ پہنچاتا تھا لیکن… pic.twitter.com/U2AYVLcILA
— Samina khan (@Saminakhan4000) March 3, 2026
آفتاب نامی صارف کا کہنا تھا کہ جب تک اسلحے کا مکمل استعمال اور تربیت نا ہو اسے ہاتھ میں لینے کا نقصان ہی نقصان ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
جب تک اسلحے کا مکمل استعمال اور تربیت نا ہو اسے ہاتھ میں لینے کا نقصان ہی نقصان ہے https://t.co/aK7QyQO2hR— Aftab Nazir (@Aftab_Nazir) March 2, 2026
ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ کتنے ظالم لوگ ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
افسوسناک سخت سے سخت ملنی چاہئے کےنے ظالم لوگ ہیں 💔😢 https://t.co/uR4gtES9j4
— ch_qadeer (@qadeer030) March 2, 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ محمد جاوید مہانڈری کا قتل انتہائی ظالمانہ فعل ہے اور ملزم کو عدالت کے ذریعے سزا دلائی جائے گی۔
بالاکوٹ میں مجذوب جاوید المعروف مہانڈری کے قتل پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نے ملزم کو سزا دلوانے کے بیانات جاری کیے۔ pic.twitter.com/mpmEtvQ4ex
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) March 2, 2026
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے دوست محمد جاوید مہانڈری کے قتل نے بہت صدمہ پہنچایا ہے۔ ضلع مانسہرہ کے ہر چھوٹے بڑے سے ان کے اچھے تعلقات تھے۔ رمضان کے مہینے میں یہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور قاتل کو عدالت سے یقینی سزا ملے گی۔
کئی صارفین نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مذاق میں گولی چل گئی جبکہ چند صارفین کا ماننا کہ قاتل غصے میں آ رہا تھا اور اس نے جان بوجھ کر گولی چلائی ہے۔













