امریکی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر شہری بڑے اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں اور اپنی سیکیورٹی کے بارے میں محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل
امریکی سفارتخانہ کے مطابق 6 مارچ کو ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کی وجہ سے امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نمایاں نہ ہوں، شناختی دستاویزات ہمیشہ ساتھ رکھیں اور مقامی میڈیا پر نظر رکھیں تاکہ اپنی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں۔
سفارتخانہ نے مزید کہا کہ امریکی شہری خود کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کسی بڑے ہجوم یا اجتماعات میں شرکت نہ کریں۔












