کام کے لیے پٹھان لڑکے چاہییں، پنجابی اور اردو بولنے والوں پر اعتماد نہیں، صحیفہ جبار کی ویڈیو وائرل

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار نے اپنے ریسٹورنٹ کے ورکرز کے لیے معیار کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے افراد کی تلاش میں نہیں جو صرف ایک یا دو گھنٹے کے لیے کام کرنے آئیں اور پھر غائب ہو جائیں۔

صحیفہ نے کہا مجھے محنتی اور نیت والے لوگ چاہییں جو واقعی کام میں دل لگائیں نہ کہ صرف ویڈیو کے لیے دکھائی دیں۔

صحیفہ جبار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ انہیں خصوصاً پٹھان لڑکے چاہییں کیونکہ وہ پنجابی یا اردو بولنے والوں پر اعتماد نہیں کرتیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریسٹورنٹ کے کچن میں ہیلپرز کی ضرورت ہے اور صرف ویڈیوز کے چکر میں آنے والے لوگ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے پرانے 5 لوگ پہلے سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن نئے شامل ہونے والے اکثر غیر سنجیدہ رویہ رکھتے ہیں جس سے ان کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ کو خیرات دے کر تنقید کرنا اداکارہ صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا

اداکارہ و ماڈل کی حالیہ ویڈیو پر صارفین شدید ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صحیفہ جبار نے پنجابی اور اردو بولنے والی کمیونٹی کی توہین کی، اور بعض نے مطالبہ کیا کہ اس وجہ سے ان کا ریسٹورنٹ بند کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ایپل نے انویڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا

جاپان کے کیوشو جزیرے میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی، عمارتیں منہدم : وزیراعظم سانائے تاکائیچی

خستہ حال پل ٹوٹنے سے بھاری ٹرک ندی میں جا گرا، خیبر پختونخوا سے ہولناک حادثے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی