کیا اب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہوں گی؟

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردوبدل کی تجویز کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حامد یعقوب شیخ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات

یہ فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور ان کی کھپت سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق سمری پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظور کرائی جائے گ، جس کے بعد اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

مزید پڑھیے:  آبنائے ہرمز کی بندش: پیٹرولیم سپلائی کی صورتحال اور ہنگامی منصوبہ بندی سے متعلق ان کیمرا بریفنگ طلب

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ایندھن کے ذخائر کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا اور طلب میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کو ہدایت کی کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد ورک فرام ہوم اور آن لائن کام کے حوالے سے سفارشات تیار کر کے پیر کے روز پیش کی جائیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کردیا

مزید برآں وزیر خزانہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی مدت سے متعلق منظوری حاصل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘