وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدرسے رابطہ، ڈرون حملوں کی مذمت

یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی پیٹرول پمپ مصنوعی قلت پیدا کرنے جیسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے، اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اس کا لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی شروع کرے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تیوہار ہولی پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کے مؤثر استعمال اور عوام کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کریں۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے جس کے ذریعے صوبوں کو حقیقی وقت میں معلومات فراہم کی جائیں گی اور ترسیل کے عمل کی کڑی نگرانی ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں: عالمی صورتحال: وزیراعظم کا سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، اپوزیشن کو بھی دعوت

اجلاس کو خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘