انٹارکٹیکا میں 30 سال میں لاس اینجلس کے رقبے سے 10 گنا زیادہ برف پگھل گئی، تحقیق

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے دوران انٹارکٹیکا میں اتنی بڑی مقدار میں برف پگھلی ہے کہ اگر اسے پھیلا دیا جائے تو یہ لاس اینجلس کے رقبے سے تقریباً 10 گنا زیادہ علاقے کو ڈھانپ سکتی ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے کی، جن کا جائزہ گزشتہ 30 سال کے عرصے پر مشتمل تھا۔ تحقیق کے مطابق 1996 سے اب تک انٹارکٹیکا کے مختلف حصوں میں تقریباً 5,000 مربع میل برفانی پرت پگھل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں خون کے رنگ کی آبشار، سائنسدانوں نے وجہ بتادی

نتائج کے مطابق تیزی سے برف پگھلنے والے علاقوں میں مغربی انٹارکٹیکا، انٹارکٹیکا جزیرہ نما اور مشرقی انٹارکٹیکا کے کچھ حصے شامل ہیں۔

تحقیق میں برف کے اس مقام کی بھی تفصیلی نقشہ سازی کی گئی جسے گراؤنڈنگ لائن کہا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں برف زمین سے الگ ہو کر سمندر پر تیرنا شروع کرتی ہے اور اسے برفانی شیٹ کے استحکام کی پیمائش کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مثبت پہلو یہ ہے کہ انٹارکٹیکا کے تقریباً 77 فیصد ساحلی حصے میں گراؤنڈنگ لائن اپنی جگہ برقرار ہے، تاہم کمزور علاقوں میں برف تیزی سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور ہر سال تقریباً 170 مربع میل برفانی پرت ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کی تیزی سے پگھلتی برف کا سمندروں پر کتنا خوفناک اثر  پڑ سکتا ہے؟

تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اروائن کے پروفیسر ایرک رگنو کے مطابق جہاں تیز ہوائیں گرم سمندری پانی کو گلیشیئرز تک پہنچاتی ہیں وہاں انٹارکٹیکا میں بڑے پیمانے پر برف پگھلنے کے آثار نظر آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی انٹارکٹیکا میں گرم سمندری پانی برف کے نیچے داخل ہو کر اسے نیچے سے پگھلا رہا ہے، تاہم انٹارکٹیکا جزیرہ نما میں برف کے پیچھے ہٹنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

سائنس دانوں کے مطابق انٹارکٹیکا سمندری سطح میں اضافے کا ایک بڑا سبب بن رہا ہے۔ تھوائٹس گلیشیئر جسے ڈومزڈے گیلیشیئر  بھی کہا جاتا ہے، پہلے ہی عالمی سطح پر سمندری سطح میں اضافے کے تقریباً 4 فیصد حصے کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ کی برف کی تہہ پگھلے ہوئے چٹان کی طرح حرکت کرتی ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی انٹارکٹیکا کی برفانی شیٹ مکمل طور پر منہدم ہو گئی تو دنیا بھر میں سمندری سطح میں تقریباً 9 فٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

پیراگوئے میں پہلی بار میٹھے پانی میں حیران کردینے والی نئی نسل کی جیلی فش دریافت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں