مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق پیش کی گئی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہوں گی؟
اجلاس کے دوران اوگرا، پارکو اور متعلقہ اداروں نے پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جاسکتا ہے،اگر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔














