سعودی وزارتِ داخلہ کا سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور ملازمین کے لیے شہزادہ نایف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے نام سے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کردیا۔

وزارت کے مطابق مقابلہ اتوار سے شروع ہوگا جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کے منسوبین میں قرآنِ کریم کے حفظ اور درست تلاوت کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ ریال رکھی گئی ہے جو پانچ شعبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

پہلا شعبہ مکمل قرآنِ کریم کے حفظ کے لیے ہے جس کے انعامات 12 لاکھ ریال ہیں، دوسرا شعبہ 15 پاروں کے حفظ کے لیے 8 لاکھ ریال، تیسرا شعبہ 10 پاروں کے لیے 5 لاکھ ریال، چوتھا شعبہ 5 پاروں کے لیے 3 لاکھ ریال جبکہ پانچواں شعبہ 2 پاروں کے حفظ کے لیے 2 لاکھ ریال پر مشتمل ہے۔

مقابلے میں وزارتِ داخلہ کے سیکیورٹی اداروں کے افسران، اہلکار، سول ملازمین اور طلبہ حصہ لے سکیں گے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں کم از کم 85 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

فوجی شرکا کو مقابلے میں سرکاری وردی کے ساتھ شرکت کرنا ہوگی اور مقررہ حفظ کے تسلسل کی شرط بھی لازم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب