ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، آصف زرداری نے تحائف تقسیم کیے

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم یتامیٰ کے موقع پر ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکت کی اور بچوں سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ایوان صدر آپ کا اپنا گھر ہے اور بچوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

صدر مملکت نے اس موقع پر معاشرے کے ہر فرد پر زور دیا کہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور تربیت ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے بچوں کی تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران صدر مملکت نے یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، اور افطار ڈنر کے موقع پر بچوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘