خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلہ کیوں آتاہے؟

سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp