عید خریداری: اسلام آباد پولیس کے مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کی خریداری کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر کی مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نواحی علاقے میں جدید ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح

شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہزار سے زائد افسران اور جوان مختلف بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق عید شاپنگ کے دوران رش کے پیش نظر مارکیٹس میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پیدل گشت اور ڈولفن فورس کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم مارکیٹس میں لیڈیز پولیس افسران بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ خواتین خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیے: موٹر سائیکل واش کرائی تو ایم ٹیگ اتر گیا، اب اس کا کیا حل ہے؟ شہری کی شکایت

ڈی آئی جی کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اہم شاہراہوں اور مصروف مارکیٹس میں موجود رہیں گے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مارکیٹس اور تجارتی مراکز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ تمام سینئر پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

محمد جواد طارق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس عید خریداری کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مارکیٹس میں موجود پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش