خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور اپر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 10 سے 12 مارچ کے دوران متوقع بارشوں اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، خطرے سے دوچار آبادی کو پیشگی آگاہی، اور محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو خطرناک علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 12 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر الرٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا تھا۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘