برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق آدھی خبروں میں تعصب اور منفی رویہ موجود ہونے کا انکشاف

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں میں مسلمانوں کے حوالے سے تعصب کی بڑی سطح سامنے آگئی ہے، ایک نئی تحقیق کے مطابق تقریباً نصف خبروں میں کسی نہ کسی درجے کا تعصب پایا جاتا ہے۔

یہ تحقیق ‘سینٹر فار میڈیا مانیٹرنگ’ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ 2025 کے دوران برطانوی میڈیا میں مسلمانوں کے بارے میں رپورٹنگ میں بڑے پیمانے پر منفی رجحان پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے لیے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

رپورٹ کے مطابق 30 بڑے میڈیا اداروں میں شائع ہونے والے مجموعی طور پر 40 ہزار 913 مضامین کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے تقریباً 20 ہزار مضامین میں کسی نہ کسی شکل میں تعصب موجود تھا۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً 70 فیصد مضامین میں مسلمانوں یا اسلام کو منفی رویوں یا مسائل کے ساتھ جوڑا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دائیں بازو سے وابستہ میڈیا اداروں میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ان میں ‘دی اسپیکٹیٹر’ میں انتہائی متعصبانہ مضامین کا تناسب سب سے زیادہ پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں اسلاموفوبیا اور عرب مخالف جذبات میں اضافے پر امریکی سینیٹر مارک وارنر کا اظہارِ تشویش

اسی طرح ‘جی بی نیوز’، ‘دی ٹیلی گراف’، ‘جیوش کرونیکل’، ‘ڈیلی ایکسپریس’، ‘دی سن’، ‘ڈیلی میل’ اور ‘دی ٹائمز’ کو بھی مسلمانوں کے بارے میں متعصبانہ رپورٹنگ کرنے والے نمایاں اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

سینٹر فار میڈیا مانیٹرنگ کی ڈائریکٹر رضوانہ حمید نے کہا کہ ‘برطانیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق ہونے کے ناطے یہ رپورٹ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ برطانوی پریس میں مسلمانوں کی نمائندگی کے حوالے سے ساختیاتی تعصب موجود ہے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟