افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی، چین نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے افغانستان میں طالبان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی وجہ سے خطے کے پڑوسی ممالک کے لیے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فو کونگ نے بیان میں کہاکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش خراسان، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیمیں فعال ہیں، جو خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے افغان سرزمین کو دہشتگردوں کے لیے پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے اس صورتحال کو پڑوسی ممالک کے لیے قابل تشویش قرار دیا۔

چینی مندوب نے زور دیا کہ طالبان حکومت دہشت ردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کرے اور افغانستان سے سرگرم تمام دہشتگرد عناصر کو ختم کرنے کے اقدامات کرے۔

عالمی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان موجود تعلقات خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان بھی افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کے حوالے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، اور کابل پر واضح کیا ہے کہ اسے دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں